پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کا بڑا امتحان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
کراچی (ارشاد سنجرانی) پاکستان کے ایوی ایشن (سی اے اے) شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی 21 ستمبر سے سی اے اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا چار روزہ آڈٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی، جس کے دوران ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

آڈٹ کے دوران ایوی ایشن سیفٹی کے خطرات کی نشاندہی، رسک مینجمنٹ، سیفٹی رپورٹنگ اور حفاظتی اقدامات کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا جائے گا۔

برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سی اے اے  کے لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کی بھی جانچ پڑتال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

اس کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور ریگولیٹر طیاروں، مسافروں اور ایوی ایشن آپریشنز سے متعلق حفاظتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق یہ آڈٹ پاکستان کی سول ایوی ایشن سیفٹی اوور سائٹ اور بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات سے مطابقت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یوکے سی اے اے کے آڈٹ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی چار روز تک پاکستان کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں