جمائما نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
لندن:(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے یہودی شناخت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کردہ اصول کے مطابق جمائما اور ان کے والد کو بھی یہودی نہیں سمجھا جاتا، ان کے بقول بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش الٹا خواجہ آصف کیلئے شرمندگی کا باعث بنی۔

یہ معاملہ خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی دھارے کی یہودی روایت کے مطابق یہودی شناخت ماں کے نسب سے طے ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر کسی کی والدہ یہودی ہو تو والد کا مذہب کچھ بھی ہو اسے یہودی تصور کیا جاتا ہے۔ انکے مطابق یہ روایت اس تاریخی تصور سے جڑی ہے کہ ماضی میں ماں کی نسبت یقینی طور پر معلوم ہوتی تھی جبکہ والد کی نسبت کی تصدیق ہمیشہ ممکن نہیں تھی۔

خواجہ آصف کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے جمائما نے کہا کہ وزیر دفاع کا بیان اپنی جگہ درست ہے تاہم اسی اصول کے تحت یہودی برادری نے انہیں کبھی یہودی تسلیم نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

جمائما کے مطابق ان کی والدہ چرچ آف انگلینڈ سے وابستہ پروٹسٹنٹ تھیں جبکہ ان کے والد کی والدہ فرانسیسی کیتھولک تھیں، اس لیے اسی اصول کے مطابق ان کے والد کو بھی یہودی نہیں سمجھا جائے گا۔

جمائما نے مزید کہا کہ ان کے بیٹوں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں وزیر دفاع نے ایک بار پھر خود ہی اپنے لیے شرمندگی کی صورتحال پیدا کر لی ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوسٹ کے مقصد کسی فرد یا خاندان کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک مذہبی اصول بیان کر رہے تھے اور تمام اہلِ کتاب کا احترام کرتے ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں