مستحق طلبہ کیلئے پاکستان بیت المال اسکالرشپ کا اعلان

Pakistan Bait-ul-Mal Scholarship 2026
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 17 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی نے بی ایس اور ایم فل کے مستحق و ضرورت مند طلبہ کیلئے پاکستان بیت المال اسکالرشپ 2026 کا اعلان کردیا۔

اسکالرشپ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پاکستان بیت المال اسکالرشپ کیلئے بی ایس کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور ساتویں سمسٹر جبکہ ایم فل کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے ریگولر طلبہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

اسکالرشپ کی فراہمی میں یتیم، معذور اور انتہائی مستحق طلبہ کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

قائداعظم یونیورسٹی کے مطابق ایسے طلبہ جن کے خاندانی پس منظر کی ماہانہ آمدن 45 ہزار روپے سے زائد ہے، وہ اس اسکالرشپ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیلف فنانس اسکیم کے تحت زیر تعلیم طلبہ بھی درخواست جمع نہیں کراسکیں گے۔

طلبہ اسکالرشپ کے درخواست فارم قائداعظم یونیورسٹی کی فوٹو کاپی شاپس سے حاصل کرسکتے ہیں، مکمل فارم مطلوبہ معلومات کے ساتھ آفس آف اسٹوڈنٹس فنانشل اسسٹنس میں جمع کرانا ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ درخواست فارم میں غلط معلومات درج کرنے، کٹنگ یا اوور رائٹنگ کرنے کی صورت میں درخواست مسترد کردی جائے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں بھی قابل قبول نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا طریقہ بدل گیا، اب کیا کرنا ہوگا؟

یونیورسٹی انتظامیہ نے اہل طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے درخواست فارم مکمل کرکے مقررہ وقت کے اندر جمع کرائیں تاکہ اسکالرشپ کے لیے ان کی درخواست پر غور کیا جاسکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں