پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت عالیہ نے اپنے محفوظ فیصلے میں حکم دیا کہ کوئی سرکاری افسر کسی احتجاج یا ریلی پر زبردستی مجبور کرنے والے آرڈر پر عملدرآمد نہ کرے۔ کوئی بھی افسر جسے مجبور کیا جائے وہ فوری طور پر اپنے صوبے کے چیف سیکرٹری، چیف کمشنر یا آئی جی کو آگاہ کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کوئی بھی سرکاری افسر اپنے ماتحت اہلکاروں کو اسلام آباد کی طرف آنے والے کسی مارچ یا احتجاج میں شامل نہ ہونے دے۔ صوبوں کے وزیراعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری مشینری سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہو۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرلز فوری طور پر ہیلپ لائن قائم کریں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چیف سیکرٹریز کے آرڈرز پر جو سرکاری افسر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے۔ صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہ ہوں۔ وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ کسی احتجاج میں عوامی فنڈز یا سرکاری افسران و اہلکاروں کو استعمال نہ کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق جلوس یا ریلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگر سرکاری وسائل استعمال نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو مارچ، جلوس یا ریلی میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی انتظامیہ اور وزارتِ داخلہ شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کیخلاف درخواست واپس لینے سے انکار

عدالت نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز پولیس کو عدالتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

قبل ازیں ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج کے خلاف کیس میں دلائل اور آئی جی خیبرپختونخوا کا بیان سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس آصف بھی شامل تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک، پراسیکیوٹر جنرل منظور ججہ، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2022 اور 2024 کے احتجاج کی ویڈیوز چلانے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں