ماہ نور صفدر کا برائیڈل لُک توجہ کا مرکز، جیولری کی قیمت بھی سامنے آگئی
ماہ نور صفدر نے اپنی زندگی کے خاص دن کے لیے روایتی اور نفیس انداز کا انتخاب کیا جس میں آئیوری رنگ کا عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری اور ہلکا میک اپ نمایاں رہا۔
نکاح کی تقریب کے لیے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ آئیوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، ہلکے اور کلاسک رنگ کے انتخاب نے نجی اور سادہ تقریب میں ان کی مجموعی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
میک اپ کس آرٹسٹ سے کروایا گیا؟
دلہن کے میک اپ کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ سحرش کی خدمات حاصل کی گئیں، اس موقع پر انہوں نے بھاری میک اپ کے بجائے نرم اور قدرتی انداز اپنایا جبکہ ماہ نور نے بال کھلے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی
جیولری کی تفصیلات:
ذرائع کے مطابق مکمل ڈائمنڈ جیولری سیٹ میں نیکلس، بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز شامل تھے۔ ان زیوارات کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر یعنی تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے بتائی گئی ہے تاہم یہ قیمت ذرائع کی جانب سے دی گئی ایک تخمینہ ہے حتمی قیمت کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا ہے اذان جبار نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں اسی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔