ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان
فائل فوٹو
Updated | Published September, 14 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کر دیا گیا
وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سیلز ٹیکس کی کم شرح 13 ستمبر 2026 سے لاگو ہوگی۔
یہ فیصلہ مقامی طور پر ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی سیلز کا تعطل ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربورڈ کراچی کا بارہویں جماعت کامرس کے نتائج کا اعلان
نوٹیفکیشن، ایس آر او 1525(I)/2026، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ (2) کی شق (b) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 کی بجائے 18 فیصد ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد نئی آٹو پالیسی کے نافذ ہونے سے قبل تیار ہونے والی مقامی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کی پیچیدگی کو ختم کرنا ہے۔