پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ اعداد و شمار جاری
الیکشن کمیشن کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا، جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ملک کا سب سے زیادہ ووٹرز رکھنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ہوگئی، 2 جولائی کے بعد صوبے میں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 تک پہنچ گئی، صوبے میں 2 جولائی کے بعد 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 ہوگئی، جہاں مذکورہ عرصے کے دوران 65 ہزار 345 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 154 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 2 جولائی کے بعد 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 تک پہنچ گئی، جبکہ اس عرصے کے دوران اسلام آباد میں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کیخلاف درخواست واپس لینے سے انکار
تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں انتخابی فہرست میں شامل ووٹرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کا مجموعی حجم بھی مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔