شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کیخلاف درخواست واپس لینے سے انکار

Sohail Afridi Case
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواست واپس لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ درخواست کے معاملے پر جرگہ لے کر ان کے پاس آئیں گے، تاہم سہیل آفریدی کو جتنا وقت لینا تھا وہ لے چکے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع ہے کہ لانگ مارچ سے انہیں سیاسی فائدہ ہوگا، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی اس مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کو پمز منتقل کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں کل ہوگی، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

سہیل آفریدی کیخلاف یہ درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کے قیام پر ایم کیو ایم کا سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

خیال رہے کہ شیر افضل مروت کے تازہ بیان کے بعد درخواست واپس لینے کے امکانات مسترد ہوگئے ہیں اور معاملہ اب عدالت میں مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں