بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ جانیے

بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف پروگرام
رجسٹریشن کیلئے بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کیلیے بچے کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام میں اہل ہونا ضروری ہے، بچے کا نادرا سے جاری کردہ فارم ب ہونا لازمی ہے۔

رجسٹریشن کیلئے بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں، بچے کا فارم ب اور وہ موبائل نمبر فراہم کریں جو بی آئی ایس پی ریکارڈ میں پہلے سے رجسٹرڈ ہے، رجسٹریشن کے بعد دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کریں جسے بچے کے سکول سے مکمل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو ورکرز کے معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

انرولمنٹ میں کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام، ہیڈ ٹیچر کے دستخط اور دیگر مطلوبہ معلومات درج ہوں، مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی تحصیل دفتر میں جمع کروائیں، ضروری تصدیق مکمل ہونے کے بعد بچے کا تعلیمی وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وظیفہ جاری رکھنے کیلیے بچے کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے، اسکول تبدیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کو اطلاع دیں تاکہ ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی کی تمام سہولیات مفت ہیں لہٰذا کسی بھی مرحلے پر پیسوں کا مطالبہ کیا جائے تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں