ڈی آئی خان: مسلح افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج پر ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری
اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے گاﺅں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔