الیکٹرک بائیک ماہانہ قسط 3,028 روپے میں حاصل کریں

پنجاب حکومت
مریم نواز نے صوبہ بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے چیف منسٹر الیکٹرک بائیک سکیم کا آغاز کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 9 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے طلبہ کیلئے الیکٹرک بائیک سکیم شروع کر دی جس کے تحت ہر ماہ صرف 3 ہزار 28 روپے کی ادائیگی پر بائیک حاصل کی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے چیف منسٹر الیکٹرک بائیک سکیم کا آغاز کر دیا ، جس کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس حاصل کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے 33 ہزار سے زائد سکولوں، کالجوں اور جامعات میں زیر تعلیم 1 لاکھ طلبہ اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان

بائیک کی مجموعی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے تاہم حکومت کی سبسڈی کے بعد طلبہ کو 1 لاکھ 9 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ رقم تین سال یعنی 36 ماہ میں ادا کی جائے گی جس سے ماہانہ قسط تقریبا 3 ہزار 28 روپے بنتی ہے۔

حکومت بائیکس کی انشورنس، مارک اپ اور رجسٹریشن کے اخراجات بھی برداشت کرے گی جس سے طلبہ پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی جبکہ طالبات کے لیے خصوصی طور پر گلابی رنگ کی بائیکس بھی رکھی گئی ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

سکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن 5 ستمبر 2026 سے شروع ہو چکی ہے اور اہل طلبہ پنجاب حکومت کے مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مطابق سکیم کا مقصد طلبہ خصوصاً طالبات کو سستی اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ آمد و رفت کے مسائل ان کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں جبکہ اس اقدام سے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو بھی فروغ ملے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں