رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان کو ایک اور نوٹس بھجوا دیا
ایمان اسد کے وکیل کے مطابق قانونی نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی مؤکلہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز رجب بٹ کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔
وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس کے ساتھ دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، انہوں نے رجب بٹ سے الزامات کے شواہد پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پانڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ایمان اسد کے وکیل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے کہ قانونی کارروائی کا مقصد ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنا ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان اسد کی علیحدگی کے بعد دونوں سے متعلق معاملات سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث ہے، تازہ قانونی نوٹس کے بعد سابق میاں بیوی کے درمیان یہ تنازع ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔