مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Kandhkot Bus Accident
فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
کندھ کوٹ: (ویب ڈیسک) کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کوچ سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کی حالت کے پیش نظر انہیں سکھر منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں، تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

حادثے کے بعد انڈس ہائی وے پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قاتلانہ حملے میں بی اے پی رہنما عبدالرحمان لانگو جاں بحق

مسافر کوچ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی، جبکہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں