امیر جماعت اسلامی کا مطالبات نہ ماننے پر حکومت گراؤ تحریک چلانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی/فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بھی دھرنے بڑھ رہے ہیں، ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور ہماری جدوجہد یقیناً منزل تک پہنچے گی

اُنہوں نے کہا کہ ہماری تحریک نظام بدلنے کی تحریک ہے، موجودہ حکومتی نظام نے جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل کنسورشیم بنا رکھا ہے جو عوام کو حقِ حکمرانی سے محروم کرتا ہے۔ 6 ستمبر کو لوگوں نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر ملک کا دفاع کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت سود کی شرح میں 3 فیصد کمی کردے تو قومی خزانے کے 1,500 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں، شہباز شریف کہتے تھے کہ سود کی لعنت ختم کریں گے، لیکن ایسا نہیں کر سکے۔ سود کو بتدریج کم کیا جائے تو عوام کو بھی مسلسل ریلیف ملتا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی طرف سے شہریوں کیلئے ایک اور سہولت متعارف

اُن کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو کئی کئی کنال کے گھر، بڑے بنگلے اور بڑی گاڑیوں کے ساتھ مفت پٹرول کی سہولت حاصل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہے افسر کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے بڑی نہیں ہونی چاہیے، البتہ اپنی ذاتی گاڑی جتنی مرضی بڑی رکھیں، ہماری مائیں اور بہنیں رکشوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی جائے گی اور پٹرول پمپس، دکانیں اور گاڑیاں سمیت پورا ملک بند کرنے کی طرف جائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں