حماد اظہر 3 سال سے روپوش رہنے کے بعد پولیس کا ہاتھوں گرفتار

Hammad Azhar Arrest
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور کے علاقے آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں نامزد اور مطلوب تھے، وہ 9 مئی 2023 کے بعد سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کررہی تھی۔

حماد اظہر اپنے والد کے انتقال کے موقع پر منظر عام پر آئے تھے، تاہم اس کے بعد ایک مرتبہ پھر روپوش ہوگئے۔ اب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتاری کے بعد حماد اظہر کو متعلقہ مقدمات میں قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ان سے تفتیش کے دوران 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ

حماد اظہر کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی معاملہ زیر بحث آگیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید قانونی پیش رفت اور مقدمات کی تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں