یوم دفاع و شہدائے پاکستان: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Defence Day Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 6 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان ایئر فورس کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسن فیصل تھے، جنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے قومی جذبے کے ساتھ گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں قومی جذبے سے سرشار ماحول دیکھنے میں آیا، جبکہ شرکا نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی قوم کی جانب سے دکھائی جانے والی بہادری اور عزم کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

61 برس قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے دشمن کیخلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ قومی تاریخ کا یہ دن دفاع وطن کیلئے اتحاد، قربانی اور عزم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی قوم آج کے دن شہدا کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روزکھولنے کا اعلان

گزشتہ برس مئی میں بھی پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے مقابلے میں اپنے عزم اور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی جذبے کو ایک بار پھر زندہ کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں