مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

Maulana Fazlur Rehman
فائل فوٹو
Updated | Published September, 5 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے ملک میں 15 صوبے بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط فیصلہ قرار دے دیا۔

خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں کے معاملے پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے، ملک کے موجودہ حالات میں نئے صوبوں کی بات کرنا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دو صوبے پہلے ہی مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے 15 صوبے بنانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکے ہیں، 15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے اور اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق فاٹا کے انضمام کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شکایات کے ازالہ تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے: پیپلزپارٹی

دوسری جانب سیاسی رابطوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت کررہی ہے، اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر بھی غور کریں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں