40 اور 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پریمیئم پرائز بانڈ/فائل فوٹو
پریمیئم پرائز بانڈ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے ستمبر کا مہینہ اہم ہونے جا رہا ہے، دونوں بانڈز کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2026 کو ہوگی

40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 38ویں قرعہ اندازی سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی، جس میں پہلے انعام کی رقم 8 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 3 خوش نصیب افراد کو 3،3 کروڑ روپے کے دوسرے انعامات دیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی میں 5 لاکھ روپے مالیت کے 660 تیسرے انعامات بھی شامل ہیں، اس طرح 40 ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 664 انعامات دیے جائیں گے۔

دوسری جانب 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 23ویں قرعہ اندازی کوئٹہ میں ہوگی۔ اس قرعہ اندازی میں 3 کروڑ روپے کے 2 پہلے انعامات، ایک کروڑ روپے کے 5 دوسرے انعامات جبکہ 3 لاکھ روپے مالیت کے 700 تیسرے انعامات رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

دونوں قرعہ اندازیوں میں مجموعی طور پر 1,370 انعامات دیے جائیں گے، جس کے باعث پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں میں خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کے پہلے انعام یعنی 8 کروڑ روپے پر قانون کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔ فائلر کی صورت میں 15 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ نان فائلر کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم باقی بچے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں