اوورسیزاور دوسرے صوبوں کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان

ڈرائیونگ لائسنس/فائل فوٹو
ڈرائیونگ لائسنس/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں، غیر ملکیوں اور دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ کیٹیگری کے شہریوں کو اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اوورسیز پاکستانی، غیر ملکی اور دوسرے صوبوں کے شہری اپنا پہلے سے موجود ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر براہ راست ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے اور ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں فوری طور پر پنجاب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ بسنت 2027: 5 ستمبر سے رجسٹریشن شروع ہوگی

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ان شہریوں کیلئے بھی لرنر لائسنس کا مرحلہ لازمی تھا، تاہم نئی سہولت کے تحت یہ شرط ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ کرنے والے غیر ملکی شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس حوالے سے سمری آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں