سرکاری اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

Sindh School Education
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) محکمہ اسکولز میں کاغذی کارروائی ختم کرکے تمام اہم امور کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت گریڈ 14 کے پرائمری ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے تمام ڈویژنز کو پرائمری ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹ آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو یہ فہرست 15 روز کے اندر محکمہ اسکولز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 6 ڈویژنز کو باقاعدہ خط بھی ارسال کردیا گیا ہے، سینیارٹی لسٹ آن لائن ہونے کے بعد اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

محکمہ اسکولز کے فیصلے کے مطابق گریڈ 14 کے پرائمری ٹیچرز کو گریڈ 16 میں ترقی دی جائے گی، جبکہ ترقی پانے والے اساتذہ کو ہائی اسکول ٹیچر کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے عمل میں شفافیت اور کاغذی کارروائی میں کمی کیلئے اساتذہ کے اعتراضات بھی آن لائن وصول کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ موصول ہونے والے اعتراضات کا ازالہ بھی آن لائن طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ اسکولز کے اس اقدام سے سینیارٹی، ترقی اور اعتراضات کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو دفاتر کے چکر لگانے اور غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بھی نجات ملے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں