مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع ہوگا

Monsoon Rain Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published August, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں مون سون بارشوں کے آخری سپیل کا آغاز آج سے ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں، جس کے باعث آج دوپہر کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مری اور گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں موسم مزید سرد اور خنک ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور گجرات سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی شامت آگئی

حکام نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں