اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی نے عوام کو خبردار کرد یا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن
درخواست گزار اسناد کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کی دستیاب سرکاری ہدایات پر عمل کریں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے شہریوں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر فراڈ سے خبردار کرتے ہوئے سرکاری طریقہ کار اور ویب سائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایچ ای سی ترجمان کے مطابق بعض غیر مجاز افراد خود کو کمیشن کے تصدیقی ایجنٹ ظاہر کر کے شہریوں کو اسناد کی تصدیق میں معاونت کی پیشکش کر رہے ہیں۔

کمیشن نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات کسی غیر مجاز شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ اس سے فراڈ اور جعل سازی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری

ترجمان نے کہا کہ درخواست گزار اسناد کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کی دستیاب سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور درخواستیں خود جمع کرائیں۔

ایچ ای سی نے واضح کیا کہ تصدیق کے معاملے میں کسی غیر مجاز شخص یا ایجنٹ پر اعتماد نہ کیا جائے اور صرف کمیشن کے سرکاری ذرائع سے ہی رہنمائی حاصل کی جائے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں