حکومت کی نجی حج آپریٹرز کیلئے ڈیڈ لائن مقرر

وزارت مذہبی امور
وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کو اس حوالے سے خط جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
اسلام اباد: (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو مختص کوٹے کے تحت حج پیکجز فوری فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی، مقررہ مدت میں عمل نہ ہونے پر غیر فعال کوٹہ ضبط کر کے دیگر کمپنیوں کو دینے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کو اس حوالے سے خط جاری کر دیا ہے، جس میں تمام مختص کوٹے کے مطابق حج پیکیجز کی مختلف کیٹیگریز فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 نشستںیں مختص ہیں تاہم پانچ روز میں صرف 54 عازمین کی بکنگ ہو سکی، جس کے بعد بینکنگ کا تناسب 0.1 فیصد رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی حج کا 99.9 فیصد کوٹہ تاحال باقی ہے جبکہ وقت محدود ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور نے کمپنیوں کو پیکجز فعال کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے مطابق حج پیکیجز تین روز کے اندر فعال نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے جبکہ غیر فعال کوٹہ ضبط کر کے دیگر حج کمپنیوں کو منتقل کرنے کا امکان بھی موجود ہے۔

نئی پالیسی کے تحت عازمین پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور کے ویب سائٹ کے ذریعے نجی حج پیکیجز کا انتخاب کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا خوبصورت منظر وائرل

وزارت مذہبی امور نے آئندہ برس نے نجی حج اسکیم کے لیے ویب سائٹ پر پیکیجز کی تشہیر بھی لازمی قرار دی ہے۔

واضح رہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت رواں سال 40 فیصد کوٹے کے ساتھ 71 ہزار 684 نشستوں پر حج اخراجات وصول کیے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں