پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اے آئی کی تعلیم لازمی قرار

Punjab AI Education
فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کے مطابق تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم شامل کرنے سے طلبہ کو اس جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات اور عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد نئی نسل میں ٹیکنالوجی سے متعلق بنیادی مہارتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کو جدید بنانے اور طلبہ کو ضروری سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ جدید کمپیوٹر لیبز کے ذریعے طلبہ کو مصنوعی ذہانت سمیت دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اے آئی کی تعلیم کو مؤثر بنانے کیلئے اساتذہ کی تربیت کا انتظام بھی کیا جائے گا، تربیتی پروگرامز کے ذریعے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصولوں، جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں اس کے عملی استعمال سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ طلبہ کو بہتر انداز میں تعلیم دے سکیں۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بنیادی مقصد طلبہ کو مستقبل کی ملازمتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کیلئے تیار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت تیزی سے مختلف شعبوں کا حصہ بن رہی ہے، اس لیے طلبہ کو ابتدائی تعلیمی مراحل ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی 5 سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئے

اس اقدام سے پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کی توقع ہے، حکومت کا ہدف نئی نسل کو مستقبل کے چیلنجز اور مواقع کیلئے زیادہ بہتر طور پر تیار کرنا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں