عمران خان کی بہن عظمیٰ خان دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

Uzma Khan Supreme Court Petition
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published August, 27 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین عدالت سے متعلق درخواست کو فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور اس پر رواں یا آئندہ ہفتے سماعت کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے فوری سماعت کیلئے دائر کی گئی پہلی درخواست مسترد کردی گئی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی جیل میں صحت مسلسل خراب ہورہی ہے، اس لیے انہیں طبی معائنے اور علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

عظمیٰ خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جان بوجھ کر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 18 اگست کے عدالتی حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں مناسب طبی سہولیات اور علاج کی فراہمی ضروری ہے۔

عظمیٰ خان کی جانب سے عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر توہین عدالت کی درخواست کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق صورتحال واضح ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا معاملہ گزشتہ کچھ عرصے سے قانونی و سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے حوالے سے مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں