میر رضا قتل کیس، اہل خانہ نے جوڈیشنل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 23 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) وکیل جبران ناصرکا کہنا تھا کہ میر رضا کے اہلخانہ کل جے آئی ٹی کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے اور جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کریں گے، میر رضا کے اہلخانہ کو بتائے بغیر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا اور تحقیقات کے ٹی او آرز پبلک نہیں کیےگئے

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقاتی رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرےگی، پولیس رپورٹ پیش کرنے سے پہلے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیوں کیا؟ کیا اس کی وجہ یہ ہےکہ وہ پولیس کی تفتیش کے نتائج کو جانتے ہیں اور وہ اس سے متفق نہیں ہیں؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی ؟ پولیس افسران کے مجرمانہ رویےکی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟

یہ بھی پڑھیں: میر رضا قتل کیس کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری

 

دوسری جانب میر رضا کی بہن نے والد اور والدہ کے ہمراہ جاری ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ جوڈیشل کمیشن سے متعلق ہمیں میڈیا سے پتا لگا ہے، پولیس نے24 اگست تک اپنی رپورٹ جمع کرنی تھی، رپورٹ ابھی تک باہر نہیں آئی ہے، نہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آر بتائےگئے ہیں۔

میر رضا کی بہن کا کہنا تھا کہ کیا انہیں پہلے سے پتہ ہے رپورٹ میں کیا ہے، ہم اس فیصلے کے ساتھ نہیں ہیں، ہم شروع سے تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں، نہ پولیس کی انکوائری کی جارہی ہے،کس بنیاد پر یہ کمیشن بنایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 19 اگست کو وزیراعلیٰ کوخط لکھ کر سوال کیےتھے، ہم نے جے آئی ٹی کی بات کی تھی، ہم کل صبح ہائی کورٹ جائیں گے،ہم جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کرتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں