مریم نواز کا مون سون کے بعد پنجاب بھر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کا حکم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے اجلاس کی صدارت کی / فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون کے فوراً بعد صوبے کے تمام شہروں میں خستہ حال عمارتوں کا سروے کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ سیوریج اور ڈرینج منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایمپکٹ اسٹڈی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) فیز ون اور مون سون کے دوران نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بارشوں کے دوران انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے پی ڈی پی فیز ون کی کیس اسٹڈی اور عوامی فیڈ بیک مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 29 شہروں میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک فنکشنل ہوچکے ہیں جبکہ مزید 21 شہروں میں ان کی تعمیر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مریم نواز شریف نے بورے والا، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ، جلال پور جٹاں، سمبڑیال، کبیروالا، چک جھمرہ، بھلوال، اٹک، وزیرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور بہاولنگر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے لاہور اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کیپٹن (ر) علی اعجاز اور نوید احمد شیخ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کے دوران عوام کی سہولت کے لیے دن رات ایک کرنے والے افسران اور اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ مون سون کے دوران ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور ستھرا پنجاب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں نئے سیوریج سسٹم کی تکمیل کے بعد نکاسی آب کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج اور ڈرینج منصوبوں کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مستقبل میں شہریوں کو بارش کے دوران مزید بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں