مون سون کا پانچواں اسپیل کل سے شروع ہونے کا امکان

Monsoon Rain Pakistan
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کے کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب کے مختلف اضلاع کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیا کہ مون سون کے نئے اسپیل کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

ادھر خیبرپختونخوا میں جاری مون سون بارشوں نے مختلف علاقوں میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ فلیش فلڈ، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کے باعث 103 مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی یونیفارم میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور بارش کے دوران ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں