عمران خان نےشہباز گل کو زمان پارک میں بند کر دیا تھا، شفیع جان
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے عمران خان کے دو موبائل فون چوری کر لیے تھے اور انہیں بگڈ (جاسوسی) والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کیلئے بھی دیا گیا تھا۔
شفیع جان نے کہا کہ جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کو زمان پارک میں بند کر دیا، بعد ازاں شہباز گل کو پارٹی عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔
شفیع جان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز گل کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، بعض صارفین نے اسے شہباز گل پر سنگین الزام قرار دیا جبکہ کچھ نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر اور ناتجربہ کار شخص کو وزیرِ اطلاعات بنا دیا گیا ہے جو اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں پر الزامات لگا کر پارٹی کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر سفر پر اب جرمانہ ہوگا
دوسری جانب کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خود ہی ایک دوسرے کیخلاف بیانات دے کر اندرونی اختلافات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں اور پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔