پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر پالیسی نافذ

پاکستانی عمرہ زائرین
عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 4 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے لازمی نسک فوڈ واؤچر پالیسی نافذ کردی ہے۔ نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اس پالیسی کے تحت یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کا فوڈ واؤچر عمرہ ویزا فیس میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ واؤچر کی رقم براہ راست عمرہ ویزا کی مجموعی فیس کا حصہ ہوگی جس کے باعث نئے عمرہ پیکجز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا

نئی پالیسی کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے عمرہ پیکجز، اخراجات اور نرخوں پر نظر ثانی کررہے ہیں تاکہ نئی شرائط کے مطابق پیکجز تیار کیے جا سکیں۔

اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو منظم انداز میں کھانے کی سہولت فراہم کرنا اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد عمرہ سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کو پیکج بک کروانے سے قبل تازہ ترین اخراجات اور شرائط ضرور معلوم کر لینی چاہیے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں