ای چالان نادہندگان کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن

Lahore e-Challan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک ایسی کمرشل پک اپ گاڑی کو تحویل میں لے لیا، جس پر 60 ہزار روپے کے ای چالان واجب الادا تھے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کی گئی۔

ٹریفک انسپکٹر ظہیر عباس نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پک اپ گاڑی کا ای چالان ریکارڈ چیک کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ گاڑی کے مالک نے متعدد جرمانے تاحال ادا نہیں کیے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمرشل پک اپ نے چار مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر ہر خلاف ورزی کے لیے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس طرح گاڑی پر مجموعی طور پر 60 ہزار روپے کے ای چالان زیر التوا تھے۔

ٹریفک انسپکٹر کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائی ٹریفک قوانین کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اے این پی آر  کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی 20 سے زائد اقسام کی خلاف ورزیوں پر ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق نادہندہ گاڑیوں کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سینئر افسر نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

چیف ٹریفک افسر سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دورانِ سفر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مقررہ وقت پر ای چالان ادا کریں تاکہ قانونی کارروائی اور اضافی مشکلات سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں