خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سینئر افسر نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

Peshawar Officer Suicide Case
فائل فوٹو
Updated | Published July, 12 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سینئر افسر نے پشاور میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گریڈ 18 کے افسر جاوید صنم نے پشاور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری افسر کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کے تنازعات چل رہے تھے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ محمد جنید کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، خودکشی والے کمرے سے اہم شواہد حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

پولیس حکام کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر معلومات کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی خالقِ حقیقی سے جا ملے

جاوید صنم کے انتقال کی خبر کے بعد سرکاری حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، ساتھی افسران اور متعلقہ افراد نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں