بشریٰ بی بی کی بیٹی نے جیل انتظامیہ کیخلاف درخواست دائر کردی

Bushra Bibi Jail Case
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے طبی غفلت، غیر انسانی رویے اور بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم کی عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے 16 جولائی تک جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت اسی تاریخ تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل کی خاتون اہلکار مریم نے بشریٰ بی بی کی متعدد شکایات کے باوجود ان کی آنکھ کی تکلیف پر بروقت توجہ نہیں دی، جس کے باعث ان کی طبی حالت مسلسل خراب ہوتی رہی۔

درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنی آنکھ میں شدید درد اور تکلیف کی کئی مرتبہ شکایت کی، تاہم مناسب طبی سہولت فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ بروقت علاج نہ ملنے کے باعث بیماری شدت اختیار کر گئی اور بالآخر انہیں فوری سرجری کروانا پڑی۔

درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ متعلقہ خاتون اہلکار کا رویہ مسلسل غیر پیشہ ورانہ، توہین آمیز اور غیر انسانی رہا۔ مبشرہ شیخ کے مطابق ان کی والدہ نے جیل انتظامیہ کے سامنے کئی مرتبہ اس اہلکار کے رویے کی شکایت بھی کی، لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لیسکو کا ایک لاکھ سے زائد سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ

عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا، دوسری جانب جیل انتظامیہ کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

کیس کی آئندہ سماعت 16 جولائی کو ہوگی، جہاں عدالت پراسیکیوشن کا جواب سننے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں