لاہور: نشتر کالونی کے علاقے میں ورکشاپ کی چھت گر گئی، 4 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واقع ایک ورکشاپ کی خستہ حال چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واقع ایک ورکشاپ کی خستہ حال چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ورکشاپ کی چھت لکڑی سے بنی ہوئی تھی جس پر مٹی بھی ڈالی گئی تھی، چھت کمزور ہونے کے باعث اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود چار افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے زخمی افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ چھت کی خستہ حالی اور اضافی وزن کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پرانی اور کمزور عمارتوں کی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

دوسری جانب لاہور کے ہی علاقے آشیانہ روڈ اعظم چوک کے قریب گھر کی چھت گرگئی، چھت گرنے کے اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے، چھت گرنے کے اس واقع میں زخمی افراد کی شناخت شبیر بعمر 45 سال اور ذوالقرنین بعمر 15 سال سے ہوئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں