اے این پی رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی فائرنگ سے جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 7 2026 | Muhammad Bilal
دیر لوئر: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوی سم باجوڑ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالرزاق کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس ذاتی دشمنی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ممکنہ پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیارت میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید

عبدالرزاق کے جاں بحق ہونے کی خبر پر اہلخانہ، سیاسی کارکنوں اور علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں