الیکٹرو بس سروس پنجاب کے ہر ضلع تک پہنچائی جائے گی: مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست الیکٹرو بس سروس کو صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اسے پنجاب کے ہر ضلع، قصبے اور دیہی علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 13 مختلف روٹس پر جدید الیکٹرو بسیں چلنا ہوگئی ہیں جہاں عوام کی جانب سے اس سہولت کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق خوشاب کے 15 جبکہ خانیوال، بھکر، اٹک، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد کیلئے 9٫9 بسیں مختلف روٹس پر آپریشنل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2026 کے اختتام تک چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، مری، گجرات، شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب اور ناروال سمیت مزید 14 اضلاع میں بھی الیکٹرو بس سروس شروع کر دی جائے گی جبکہ اگست کے آخر تک مزید 488 جدید بسیں پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خواتین کیس، اسحاق ڈار مستعفی ہوں: پی ٹی آئی

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاع میں پہلے ہی 400 الیکٹرو بسیں کامیابی سے چل رہی ہیں جبکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1500 جدید الیکٹرو بسیں لانے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، مزید اضلاع کیلئے 212 نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور ماحول دوست سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

دریں اثنا، اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے امریکا کے 250ویں یوم آزادی پر امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالثی کے کردار سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے جبکہ پنجاب حکومت بھی امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں