اڈیالہ جیل کا قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ایک ملزم دورانِ علاج ہسپتال میں انتقال کر گیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ اور متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 | Muhammad Bilal
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ایک ملزم دورانِ علاج ہسپتال میں انتقال کر گیا، جس کے بعد جیل انتظامیہ اور متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق متوفی قیدی کی شناخت توصیف کے نام سے ہوئی ہے جو اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید تھا، ملزم توصیف کے خلاف تھانہ مندرہ میں منشیات کا مقدمہ درج تھا اور اسے عدالتی حکم پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر جیل کے طبی عملے نے ابتدائی معائنہ کیا، حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر اڈیالہ جیل سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اس کا علاج جاری تھا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا، قیدی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی جیل انتظامیہ نے متعلقہ پولیس اور ورثاء کو آگاہ کر دیا۔

انتقال کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی ضابطے کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا قیدی فرار

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی موت اور میت حوالگی کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے معاملے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید ملزمان اور قیدیوں کو طبیعت خراب ہونے کی صورت میں جیل ہسپتال یا ضرورت پڑنے پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں