تحریک انصاف کمزور نہیں، پہلے سے زیادہ مضبوط ہے: سلمان اکرم راجہ

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان راجہ
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان راجہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان راجہ نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کمزور ہو گئی ہے یا اپنے موقف سے دستبردار ہو چکی ہے، وہ غلط فہمی میں ہیں، پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور جدو جہد جاری رکھے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا واقعہ قومی سانحہ ہے، وہ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جان بحق بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لیے بھی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی کے مطابق پٹرول سستا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن کا مطالبہ

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ناجائز مقدمات میں قید رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے موقف پر ثابت قدم ہے اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ بجٹ پیش کرنے کے باوجود عوام کی زندگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی جبکہ مہنگائی اور معاشی مشکلات ہر طبقے کو متاثر کررہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا اگر موجودہ طرز حکمرانی جاری رہا تو آزاد کشمیر جیسی سیاسی صورتحال ملک کے دیگر حصوں میں بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں