عالمی منڈی کے مطابق پٹرول سستا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 3 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا کشیدگی سے پہلے کی سطح پر واپس آچکی ہیں، اس لیے حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے جبکہ ٹرانسپورٹ، کرایوں، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کاہنہ جیسے سانحات پر رات کو نیند بھی نہیں آتی: وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو اب بھی مہنگا ایندھن فروخت کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کے بجائے عوامی مفاد ہو ترجیح دے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات صارفین تک منتقل کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پٹرولیم لیوی کا نہ کوئی قانونی جواز ہے اور نہ ہی اخلاقی، اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں