سیاسی و معاشی بحران کا حل مذاکرات میں ہے، رانا ثناء اللہ

مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امورو سینیٹر ثناء اللہ
Updated | Published July, 3 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا پائیدار حل تمام سیاسی قوتوں کے درمیان کامیاب مذاکرات اور باہمی مشاورت میں ہے، حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے لیکن اپوزیشن نے تاحال واضح آمادگی ظاہر نہیں کی۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چار مرتبہ اپوزیشن ارکان کے پاس گئے اور انہیں باقاعدہ مذاکرات کی پیش کش کی تاہم اپوزیشن کی جانب سے اب تک اس پر مثبت اور واضح جواب سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے بھی محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس پر انہیں جواب ملا ک پارٹی کے اندر مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

رانا ثناءاللہ نے کہا حکومت کو اپوزیشن سے رابطوں میں کوئی رکاوٹ نہیں تاہم اگر کوئی جماعت اپنے قائد کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتی تو یہ اسکا اندرونی معاملہ ہے جس میں حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے قانونی مقدمات عدالتوں میں لڑنے کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل بھی جاری رکھے، خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائے اور وفاق و پنجاب میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت یہ سمجھ کر انتخابی عمل سے دور رہے کہ اسے فائیدہ نہیں ہوگا تو یہ مناسب حکمت عملی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری سیاست میں ہر انتخاب میں حصہ لینا اور عوام سے رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں