پیمرا کا جیو نیوز کو نوٹس، لائسنس 15 روز کیلئے معطل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لا ئسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 28 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لا ئسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا۔

پیمرا کے مطابق یوم عاشور 10محرم الحرام کو جیو نیوز کے پروگرام سفر عشق میں ناقابل قبول مذہبی تصویرکشی کی گئی، ایسی تصویرکشی مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے خلاف ہے۔

کیبل پر جیو نیوز کا چینل تلاش کرنے کی صورت میں اس پر لکھا آتا ہے کہ اس چینل کو پیمرا کی ہدایات پرآ ف ایئر کردیا گیا ہے۔

پیمرا کی شکایات کونسل مزید سماعت کر کے ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات دے گی، دیکھنا ہوگا کیا وجوہات تھیں کہ ایسا واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب جیو نیوز نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت پر مبنی ایک بیان میں کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، ہم نہ اس کا دفاع کرتے ہیں، نہ اس کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی جواز پیش کرتے ہیں، اس پر ہمیں دلی افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ جانیے

بیان میں کہا گیا کہ جیو نیوز 10 محرم کو نشر ہونے والے مواد "سفرِ عشق" کے دوران ہونے والی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرتا ہے، ہم وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز مسلم امہ کے وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ عقائد اور حساسیت کے احترام کی اپنی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں