ملک کی نامور شیف راحت علی انتقال کر گئیں

Chef Rahat Ali
فائل فوٹو
Updated | Published June, 28 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) ملک کی نامور اور سینئر شیف راحت علی کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور کھانے پکانے کے شوقین افراد کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔

ان کے انتقال کی اطلاع سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ہر طرف سوگ کی فضا دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ شیف راحت علی اپنی منفرد، آسان اور مزیدار تراکیب کے باعث ملک بھر میں بے حد مقبول تھیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک مختلف ٹی وی پروگرامز اور پلیٹ فارمز کے ذریعے گھریلو خواتین اور نوجوانوں کو سادہ انداز میں کھانا پکانے کی تربیت دی۔ ان کی ترکیبیں نہ صرف آسان تھیں بلکہ ذائقے کے اعتبار سے بھی انتہائی پسند کی جاتی تھیں، جس کی وجہ سے وہ لاکھوں دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

شیف راحت علی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی، جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھیل گئی۔ ان کے انتقال کو مداحوں نے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

شیف راحت علی کی بیٹی مائدہ بھی کھانا پکانے کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ وہ بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے بعد بارشوں کی نوید، ہائی الرٹ جاری

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شیف راحت علی کیلئے دعائے مغفرت اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ خبر انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین ہے، انہوں نے ہمیں کھانا پکانا سکھایا اور ان کی ترکیبیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں