اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور صوبے کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دکانوں و دفاتر سے کھلے مقامات پر نکل آئے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ،کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں