جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

قائم مقام چیف جسٹس پاکستان
حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ان سے حلف لیا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران عدالتی شخصیات اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے آفریدی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے باعث جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض انجام دیں گے۔ وہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی واپسی تک یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں