محرم الحرام کے موقع پر مسلسل 4 چھٹیوں کا امکان

Muharram holidays Pakistan
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے رواں ہفتہ خوشگوار ثابت ہونے جا رہا ہے کیونکہ محرم الحرام کی ممکنہ تعطیلات اور معمول کی ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مسلسل چار روز کی تعطیلات ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔

واضح رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام جو یومِ عاشور کے طور پر منائے جاتے ہیں،اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔ اگر یہ تعطیلات ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ منسلک ہوئیں تو سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر چار دن آرام اور تفریح کا موقع مل سکے گا۔

ممکنہ تعطیلات کے باعث سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور متعدد نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، بعض عوامی خدمات بھی محدود پیمانے پر دستیاب ہوں گی۔ تاہم ہسپتالوں، ریسکیو سروسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ضروری خدمات سے وابستہ عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔

سرکاری ملازمین اور شہریوں کی جانب سے اس خبر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے، کئی خاندانوں نے تعطیلات کے دوران سیاحت، رشتہ داروں سے ملاقاتوں اور تفریحی سرگرمیوں کے منصوبے بنانا شروع کر دیے ہیں، طویل تعطیلات سے لوگوں کو روزمرہ مصروفیات اور ذہنی دباؤ سے وقتی نجات ملتی ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

 

متعلقہ اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے، ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں