ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Pakistan weather forecast
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور لیہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فیصل آباد، جھنگ، خانیوال، ملتان، وہاڑی، قصور اور اوکاڑہ سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بھی بارش کے زیرِ اثر رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، خیبر اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیڈل کاسترو کے قریبی ساتھی رامیرُو والڈیز انتقال کر گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی برقرار رہے گی، تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں