(ن) لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے صدر صفدر لغاری انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم کے صدر صفدر خان لغاری
سردار صفدر خان لغاری کچھ عرصہ سے علیل اور لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 8 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم کے صدر اور وزیر اعلی ٰمریم نواز کے معتمدخاص سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے جو کچھ عرصہ سے علیل اور لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ انکی رہائشگاہ ڈیفنس لاہور میں گزشتہ شب ادا کر دی گئی۔

وفاقی اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، وزرا، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) رحیم یار خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری کے بڑے بیٹے، اصغر خان لغاری اور عون لغاری کے بڑے بھائی اور سابق وفاقی وزیر ارشد خان لغاری کے بھتیجے تھے۔ مرحوم نے گزشتہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر پی پی 267 صادق آباد سے حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چوہدری نثار کی رہائش گاہ آمد

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے اظہر خان لغاری اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ مریم نواز نے دعائے مغفرت اورسوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔