عیدالفطر سے قبل بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Eid ul Fitr weather forecast
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر سے قبل اور عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام آئندہ دو روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس نظام کے اثرات سب سے پہلے شمالی اور بالائی علاقوں میں ظاہر ہوں گے جہاں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، بعد ازاں یہ سلسلہ بتدریج ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جیسے واقعات کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس نئے سلسلے سے موسم میں خنکی بڑھے گی اور گرمی کی شدت میں وقتی طور پر کمی آ سکتی ہے، تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور بجلی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل شناختی کارڈ کو مکمل قانونی حیثیت مل گئی

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو محتاط رہنے اور موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

ضرور پڑھیں