ذہن نشین رہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ روز عمل میں آئی، جس کی وفاقی وزیر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
مطابق عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے والد سے رابطے میں نہیں تھے۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں ذاتی اور خاندانی امور پر بات ہوئی، تاہم اس کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں یا بات چیت سیاسی شخصیات کیلئے نہ صرف خاندانی سکون کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ عوامی ردعمل اور میڈیا میں بھی دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ آنکھ کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں،عدالت کے حکم پر ان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک بات کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت پر تشویش، قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بڑا قدم اٹھا لیا
دوسری جانب سیاسی حلقے اس خبر کو اہمیت دے رہے ہیں، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ قاسم اور سلیمان کے والد سے رابطے کے بعد سیاسی ماحول میں کچھ نرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔