ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ نہ کروانے پر تنخواہ روک لینے کا اعلان

ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ نہ  کراوانے تنخواہ روک لینے کا اعلان
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ نے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ نہ کروانے پر ملازمیں کی تنخواہ روک لینے کا اعلان کردیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد :(ویب ڈیسک) مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا ہے کہ وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازم کی تنخواہ روک لی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزرا سمیت تمام ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا، ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مریض کو 68 ہزار روپے کی دوا مفت ملے گی۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی، ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی اسکریننگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہر شہری کو اسکریننگ کروانی ہوگی، اسکریننگ کے لیے ادارہ شماریات نے گیجٹ فراہم کر دیے ہیں، اور اسکریننگ کا ریکارڈ نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماحول دوست اقدامات صحت مند زندگی کو دوام بخشتے ہیں: ماہر ماحولیات طارق علی نظامانی

مصطفیٰ کمال کے مطابق اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ کے لیے 17 پوائنٹس قائم ہیں، نجی اسپتالوں کو بھی اسکریننگ کے لیے کٹس فراہم کی جائیں گی اور ملک بھر میں اسکریننگ کی جائے گی، سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کے لیے تمام وزارتوں کو مراسلہ لکھ رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں